سیالکوٹ : جنرل آفیسرکمانڈنگ سیالکوٹ میجر جنرل خالدمحمود نے کہا ہے کہ رواں سال دوران نوہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی تربیت دی جائے گی .
یہ بات انہوں نے سیالکوٹ کینٹ میں پاک فوج کی زیر نگرانی پنجاب کے چھ اضلاع میں تعینات دو سو پولیس اہلکاروں کی ایک ماہ کی تربیت مکمل ہونے کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کہی۔
میجر جنرل خالدمحمودکا کہنا تھا کہ قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک آرمی کے تحت پولیس اہلکاروں کی دہشت گردی سے نپٹنے کی تربیت ملک کے چاروں صوبوں میں جاری ہے۔