راولا کوٹ : راولا کوٹ میں ایک مسافر کوچ نالے میں گر گئی جس کےنتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے ۔ جب کہ گیارہ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظآہر کیا جا رہا ہے۔ کوچ راولا کوٹ سے راولپنڈی جارہی تھی۔جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔